مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جب میدان جنگ میں شکست ہوتی ہے تو وہ یمن کے بے دفاع شہریوں کو اپنی وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا نشانہ بناتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جب محاذ جنگ پر شکست ہوتی ہے تو وہ اپنی شکست کا یمن کے نہتے اور بے دفاع شہریوں سے انتقام لیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے بے دفاع شہریوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت اس کی بزدلی کی علامت ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن پرمسلط کردہ جنگ کو 1000 دن سے زائد ہوگئے ہیں جب بھی اسے جنگ کے میدانوں میں شکست ہوتی ہے تو وہ یمن کے بے دفاع عوام کو اپنی بمباری کا نشانہ بناتا ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ یمنی عوام کا قتل عام کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ