24 دسمبر، 2017، 10:10 PM

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب سے پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب سے پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اطلاعات کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈےاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات  کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں 14 پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

News ID 1877578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha