15 نومبر، 2007، 3:15 PM

سعودی عرب

سعودی عرب برڈ فلو وائرس کی بنا پر ہزاروں مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم

سعودی عرب برڈ فلو وائرس کی بنا پر ہزاروں مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم

سعودی عرب کی وزارت زراعت نے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی اطلاع پر ہزاروں مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم دیدیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت زراعت نے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی اطلاع پر ہزاروں مرغیوں کو تلف کرنے کا حکم دیدیا ہے جمعرات کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض سے 150 کلو میٹر دور الخرج کے ایک پولٹری فارم میں مہلک برڈ فلو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد 50 ہزار مرغیوں کو تلف کردیا گیا ۔ سعودی وزارت زراعت کے مطابق فارم میں ڈیڑھ ہزار مرغیوں کی ہلاکت کے بعد خون کے نمونے لئے گئے جس سے فارم میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی اور تمام مرغیوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے

News ID 587061

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha