مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت اور اس سلسلے میں مشترکہ طور پر امریکہ کو واضح پیغام دیا جائے گا۔ خيال کیا جاتا ہے کہ عرب لیگ کی طرف او آئي سی کے اجلاس میں بھی امریکی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے جسے کمزور مطالبہ قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم میں امریکی لابی کافی مضبوط ہے۔
لبنان کے صدر میشل عون او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1877322
آپ کا تبصرہ