12 دسمبر، 2017، 12:52 PM

راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے نئے صدر منتخب

راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے نئے صدر منتخب

ہندوستان میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس پارٹی نے راہول گاندھی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس پارٹی نے راہول گاندھی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق 47 سالہ راہول گاندھی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب لیا گیا ہے۔ سینئر پارٹی رکن ملاپالے راما چندرن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس منصب کے لیے گاندھی کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔ راہول گاندھی کی فیملی کئی نسلوں سے کانگریس پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہے۔ راہول گاندھی کے پارٹی صدر بننے کے بارے میں طویل عرصے سے شکوک وشبہات ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم پارٹی کے اس اعلان کے بعد ایسی تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا راما چندرن نے نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر کے باہر صحافیوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شری راہول گاندھی بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔

News ID 1877304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha