5 دسمبر، 2017، 11:33 AM

امریکی اینٹی میزائل سسٹم پر عدم اطمینان / یمنی میزائل نے ریاض ايئر پورکو نشانہ بنایا

امریکی اینٹی میزائل سسٹم پر عدم اطمینان / یمنی میزائل نے ریاض ايئر پورکو نشانہ بنایا

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یمن سے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پر داغے گئے میزائل کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا تھا جبکہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی دفاعی میزائل نظام کے ذریعے اسے ناکام بنادیا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یمن سے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پر داغے گئے میزائل کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا تھا جبکہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی دفاعی میزائل نظام کے ذریعے اسے ناکام بنادیا تھا ۔ ماہرین کے مطابق زمین سے ملنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے داغا گیا میزائل اسکڈ تھا جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جب امریکی پیٹریاٹ میزائل نظام سے اسے فضا میں نشانہ بنایا گیا تو اسکڈ میزائل کا صرف پچھلا حصہ تباہ ہوا تھا ۔ میزائل کا اگلا حصہ ریاض ایئرپورٹ سے ٹکرا گیا تھا ، امریکی اخبار کے مطابق اس صورت میں امریکی دفاعی میزائل نظام کے قابل بھروسا ہونے پر سوالات کھڑے ہوئۓ ہیں اور امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم عدم اطمینان پیدا ہوگيا ہے۔

News ID 1877132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha