مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے بمبار طیاروں tu 22 m 3 نے صوبہ دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ یہ بمباری شام کو وہابی دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کا حصہ ہے ۔ شام سے وہابی دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
News ID 1877117
آپ کا تبصرہ