مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کی نمائندہ خاتون نیکی ہیلی نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا بالکل نابود ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی روشنی میں منعقد ہوا جس میں امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا۔ ادھر چین کے نمائندے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے جبکہ روس کے نمائندے نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر زوردیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں کا سلسلہ روک دیں ۔
سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی نمائندے نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا بالکل نابود ہوجائے گا۔
News ID 1877016
آپ کا تبصرہ