29 نومبر، 2017، 1:03 PM

مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی سازش ناکام

مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی سازش ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کے ساتھ ہمبستگی کے دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی سازش ناکام ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے فلسطین کے ساتھ ہمبستگی کے دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی سازش ناکام ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کی تشکیل کو تقریبا 70 سال ہو گئے ہیں اور اس دور میں فلسطین کے مظلوم عوام نے اسرائیل کے بہمیانہ اور مجرمانہ مظالم کا بڑی ہمت اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اسرائيل کی غاصب حکومت نے گذشتہ 70 سالوں ميں فلسطینیوں کا بے رحمی کے ساتھ قتل عام کیا اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیوں  کا ارتکاب کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں نے گذشتہ 7 دہایوں ميں اسرائيلی مظالم کے خلاف پائداری اور استقامت کا بھر پور مظآہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

News ID 1876999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha