27 نومبر، 2017، 4:22 PM

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب/ اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب/ اسپتال منتقل کرنے کی اجازت  نہیں

بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جبکہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت انھیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بحرین کی الوفاق پارٹی اور بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن  جلال فیروز نے کہا ہے کہ بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت سخت خراب ہے اور بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت انھیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف بحرینی حکومت نے تشدد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور بحرین میں انسانی حقوق کے بارے میں  نظارت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ کو بھی بحرین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو گھر میں نظر بند کررکھا ہے اورگھر میں  ان کی حالت تشویشناک ہے انھیں طبی سہولیات سے بھی محروم کررکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے بحرین کی جیلوں میں قید شیعوں پر بھی تشدد اور شکنجوں میں اضافہ کردیا ہے۔

بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن نے کہا کہ بحرینی حکومت کے تمام مظالم اور جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو مختلف محاذوں منجملہ شام ، یمن اور قطر کے محاذ پر ذلت آمیز تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1876954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha