21 نومبر، 2017، 1:03 PM

ہندوستانی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب

ہندوستانی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب

برطانیہ عالمی عدالت انصاف میں جج کی دوڑسےدستبردار ہوگیا جس کے بعد ہندوستانی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ عالمی عدالت انصاف میں جج کی دوڑسےدستبردار ہوگیا جس کے بعد ہندوستانی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے ہیں۔  بھنڈاری کوجنرل اسمبلی میں 193میں سے183اورسلامتی کونسل کےتمام15ووٹ ملے۔ اس سے قبل جج کی تعیناتی پرہند اوربرطانیہ میں سفارتی تنازع پیداہوگیاتھا۔ ہندوستانی جج کو جنرل اسمبلی میں جبکہ برطانوی جج کوسلامتی کونسل میں زیادہ ووٹ ملےتھے۔جج کی تعیناتی کے لیے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں میں اکثریت درکارہے۔برطانیہ نے ڈیڈلاک ختم کرانے کے لیے مشترکہ کانفرنس کی تجو یزدی تھی۔تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی عالمی عدالت انصاف میں نمائندگی نہیں۔

News ID 1876811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha