22 ستمبر، 2004، 2:04 PM

سلامتي كونسل ركنيت حاصل كرنے كي كوششيں

جرمني، برازيل، جاپان اور ہندوستان كي طرف سے سلامتي كونسل كي مستقل ركنيت حاصل كرنے كے ليے مشتركہ كوششوں كا آغاز

چار بڑي علاقي طاقوتوں، جرمني، برازيل، جاپان اور ہندوستان نے سلامتي كونسل كي مستقل ركنيت حاصل كرنے كے ليے مشتركہ كوششوں كا آغاز كر ديا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برازيل كے صدر لولو ڈسلوا نے جنرل اسمبلي سے خطاب كے دوران كہا كہ سلامتي كونسل كو موجود دور كي عالمي حقيقتوں كو درك كرنا چاہيے

جاپاني وزير اعظم كوئزيما نے اپني تقرير ميں عراق اور افغانستان كي تعمير نو اور شمالي كوريا كے جوہري معاملے ميں جاپان كے كردار كو اجاگر كرتے ہوئے كہا كہ وہ سلامتي كونسل كي مستقل ركنيت كا حق دار ہے

اس مشتركہ بيان ميں ان چاروں ملكوں نے افريقہ سے بھي كسي ايك ملك كو مستقل ركنيت دينے كا مطالبہ كيا   اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل كوفي عنان سلامتي كونسل ميں توسيع كے حامي ہيں اس وقت سلامتي كونسل ميں پانچ ملكوں ، امريكہ، روس، برطانيہ، فرانس اور چين كو مستقل ركنيت حاصل ہے جبكہ دس اركان كو دو سال كے ليے منتخب كيا جاتا ہے

 

News ID 114187

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha