11 نومبر، 2017، 3:35 PM

تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدنیہ کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں صدر حسن روحانی نے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں کی شکست کو علاقائي عوام اور حکومتوں کی بہت بڑي کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ داعش کی شکست پر سعودی عرب کو بہت زيادہ غصہ ہے کیونکہ سعودی عرب داعش کے ذریعہ شام اور عراق میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا جبکہ یمن پر براہ راست جنگ مسلط کرکے بھی سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائي عوام نے خطے میں امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو نقش بر آب کردیا ہے۔

News ID 1876597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha