مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب مغربی ترکی کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا۔ فیکٹری کے رنگ والے حصے میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی چھت گرگئی جس کی وجہ سے فیکٹری کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مزدوروں کے علاوہ فیکٹری میں آنے والے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
وزارت محنت کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
جنوب مغربی ترکی کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1876559
آپ کا تبصرہ