ہندوستان میں غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

ہندوستان میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  یہ غیرقانونی فیکٹری ایک گھر میں قائم کی گئی تھی۔ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے نالاندا ضلع میں قائم اس فیکٹری میں جمعرات کی شب زبردست دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آس پاس کے پانچ مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں مزید 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔آتشبازی پر یکم نومبر تک یہ عارضی پابندی گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے لگائی گئی ہے۔ یہ پابندی دیوالی سے صرف چند ہی روز پہلے عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا مقصد دہلی کی فضا میں بڑھتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔مقامی پولیس افسر باگھا رام نے بتایا، آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی اس غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک 17 سالہ لڑکی اور دو برس سے کم عمر کے تین بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تمام ہلاک شدگان ایک ہی خاندان کے معلوم ہوتے ہیں۔

News Code 1879568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =