مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان کی مدد کے بغیر بھی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یورپ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے اپنے سات روزہ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نئی حکمت عملی شرائط پر مبنی ہے۔ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کو اپنے دورے کے دوران واضح پیغام دیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدام عمل میں لائے کیونکہ دہشت گردوں پاکستان میں پناہ گاہیں موجود ہیں۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اقدام خود پاکستان کے مفاد میں ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان کی مدد کے بغیر بھی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتا ہے۔
News ID 1876264
آپ کا تبصرہ