مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130کمپنیوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا،بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر زید رعد بن حسین نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں سرگرم عمل اسرائیل کی 130 کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انھوں نے اگر صہیونی بستیوں کی تعمیرات کا عمل جاری رکھا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی سرگرم عمل150 کمپنیوں کا نام شامل کئے جانے کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ کمپنیاں، صہیونی بستیوں میں سرگرم عمل ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
اقوام متحدہ کا صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130کمپنیوں پر پابندی لگانے کا عندیہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130کمپنیوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا،بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
News ID 1876259
آپ کا تبصرہ