13 اکتوبر، 2017، 9:07 PM

صدر ٹرمپ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نواقص کو دور کرنے کے لئے کانگرس سے تعاون پر تاکید

صدر ٹرمپ کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نواقص کو دور کرنے کے لئے کانگرس سے تعاون پر تاکید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی گیند امریکی کانگرس کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگرس کے ساتھ تعاون کرے گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی گیند امریکی کانگریس کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگریس کے ساتھ  تعاون کرے گي۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے جو ایرانی عوام کا مال تاراج کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران لبنان کے دہشت گرد گروہ حزب اللہ کی حمایت کررہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ،طالبان، القاعدہ اور حماس جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے۔۔ حزب اللہ  لبنان نے دو بار بیروت میں امریکی سفارتخانہ کو بم سے اڑایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کو وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگرس کے ساتھ تعاون کرے۔ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی ایران سے ڈیل اب تک کی سب سے بری ڈیل ہے جس میں امریکہ شامل ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس معاہدے کی تائيد نہیں کرتا امریکی حکومت اور کانگرس ملکر اس کے نقائص کو دور کریں۔

News ID 1875928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha