18 جولائی، 2017، 2:19 PM

امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی دوسری بار بھی تائید کردی

امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی دوسری بار بھی تائید کردی

امریکی حکومت نے کانگرس میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں ایران کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا رہنےکی دوسری بار تائید کی گئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے کانگرس میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں ایران کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا رہنےکی دوسری بار تائید کی گئی ہے۔۔ ویکلی اسٹینڈرڈ نے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی دوسری بار تائید کی ہے جبکہ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پارہ پارہ کردیں گے۔ امریکی قانون کے مطابق امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کےسلسلے میں ایران کے پابند رہنے کے بارے میں کانگریس کو رپورٹ پیش کریں ۔ٹیلرسن نے اپریل میں  اپنی پہلی رپورٹ میں ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا رہنے کی تائید کی تھی جبکہ اب دوسری رپورٹ میں بھی اس بات کی تائيد کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔ ایران کی طرف سے ایٹمی معاہدے پر پابندی کی تائید کے باوجود امریکہ نے ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کی ہیں جو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے بالکل منافی اور خلاف ہیں۔

News ID 1873960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha