8 اکتوبر، 2017، 2:39 PM

وسطی امریکہ میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

وسطی امریکہ میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

سمندری طوفان " نیٹ " امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جبکہ وسطی امریکہ میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان " نیٹ " امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جبکہ وسطی امریکہ میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’ نیٹ‘ ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقوں سے ٹکرایا ۔ طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث حکام نے مقامی آٓبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔ بارشوں کے باعث دریائے مسی سیپی میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور حکام نے اطراف کی چھ کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے اور فلوریڈا کے گورنر نے ممکنہ علاقوں کے مکینوں سے فوری طور پر شیلٹر سینٹرز میں پناہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

News ID 1875812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha