8 اکتوبر، 2016، 12:14 PM

میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا/ ہیٹی میں 842 افراد ہلاک

میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا/ ہیٹی میں 842 افراد ہلاک

ہیٹی میں آنے والے طوفان " میتھیو" میں اب تک 842 افراد ہلاک ہوچکے ہیں میتھیو طوفان ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں  آنے والے طوفان " میتھیو"  میں اب تک 842 افراد ہلاک ہوچکے ہیں میتھیو طوفان  ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا ہے۔ جس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نو لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
 چوبیس لاکھ افراد کو احتیاط کی وارننگ جاری کردی گئی ۔طوفان کے باعث ہیٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 842 ہوگئی۔کیٹگری 3درجے کا سمندری طوفان ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔

تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بدھ سے ہفتے تک ساڑھے چار ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ادھر طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں ہیں۔ فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

News ID 1867448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha