13 دسمبر، 2016، 2:53 PM

چنئی میں سمندری طوفان سے 10 افراد ہلاک

چنئی میں سمندری طوفان سے 10 افراد ہلاک

ہندوستانی شہر چنئی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان وردہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر چنئی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان وردہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ چنئی کے ساحلوں سے ٹکرایاجس نے ہزاروں درخت اوربجلی کے کھمبے گرا دئیے، مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔طوفان سے سینکڑوں پروازیں، ٹرین سروسز، منسوخ اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستانی تاریخ کے بد ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے جس کے باعث 18ہزار خاندانوں کو نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان جس طرح آگے کی جانب بڑھ رہاہے کہ اس کی طاقت میں کمی آرہی ہے لیکن پھر بھی یہ انسانی جان کے لیے خطرناک ہے۔

News ID 1868970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha