24 ستمبر، 2017، 7:01 AM

ایران کے میزائل تجربہ پر امریکی صدر کی برہمی/ نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی

ایران کے میزائل تجربہ پر امریکی صدر کی برہمی/ نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی

اسلامی جمہوریہ ایران کے خرمشہر بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکی صدر ٹرمپ نے برہمی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خرمشہر بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکی صدر ٹرمپ نے برہمی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔ امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربہ سے ایٹمی معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایٹمی معاہدے میں روایتی ہتھیاروں کو کوئی ذکر نہیں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران ایٹمی ہتھیارتیار نہیں کرےگا لینک روایتی ہتھیارون کی تیاری ایران کا حق ہے جبکہ امریکہ ایران کے دفاعی حق کو چھیننے کی کوشش کررہا ہے ایرانی صدر نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنا دفاع مضبوط بنانے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے 2000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا اور اس میزائل کی ہفتہ دفاع کی مناسبت سے رونمائی کی۔

News ID 1875475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha