9 ستمبر، 2017، 12:02 PM

نواز شریف کی غلط اور خراب خارجہ پالیسی نے پاکستان کو تنہا کردیا

نواز شریف کی غلط اور خراب خارجہ پالیسی نے پاکستان کو تنہا کردیا

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غلط اور خراب خارجہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی خراب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غلط اور خراب خارجہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی خراب  اور غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔خط کے متن میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ سے ٹریک ٹو ملاقاتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قوم اور اداروں کے درمیان یکجہتی سے ہی موجودہ حالات سے نمٹا جا سکتا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قوم کی قیادت کریں، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوگی۔

News ID 1875143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha