7 ستمبر، 2017، 12:33 PM

آیت اللہ شاہرودی کی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

آیت اللہ شاہرودی کی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود شاہرودی نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود شاہرودی نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آیت اللہ سید محمود علوی نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے سنگين مظالم کے نتیجے میں پورا عالم اسلام عزدار ہے انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم  کے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے انسانی حقوق کے عالمی ادارے صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور اب میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے سنگین اور بھیانک جرائم پر عالمی اداروں کی خاموشی ان کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ میانمار اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور مسلمانوں کے دفاع کے سلسلے میں اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کریں۔

News ID 1875100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha