28 اگست، 2017، 6:44 PM

پاکستان کا ہندوستان پر کشمیر کی آبادی بدلنے کا الزام

پاکستان کا ہندوستان پر کشمیر کی آبادی بدلنے کا الزام

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے اقوام متحدہ کو ثبوت کے ہمراہ خط لکھا دیا ہے اب وادی میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں منعقدہ مسئلہ کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو  بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے اقوام متحدہ کو ثبوت کے ہمراہ خط لکھا دیا ہے اب وادی میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکبھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن بھارت انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مستقل خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق پامال کر رہا ہے اور اب کشمیر کی آبادی کو بھی بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کوخط لکھا دیا ہے جس میں تمام ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں اب وادی میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

News ID 1874879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha