10 اگست، 2017، 1:41 PM

پاکستان کا ہندوستان پر افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا الزام

پاکستان کا ہندوستان پر افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا الزام

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ متعدد مرتبہ اٹھایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا  ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ متعدد مرتبہ اٹھایا ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے 15  علیحدگی پسند ہلاک کردیے گئے، عالمی برادری کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں ناکام ہے جب کہ ہندوستان کشمیر میں اکثریتی مسلم علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے تاہم بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70 سال کا عرصہ گزر چکا جب کہ ہندوستان ممکنہ رائے شماری کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے،  ہندوستان کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے لہذا عالمی برادری  ہندوستانی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

News ID 1874477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha