مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے ایک ہفتے کے آپریشن کے بعد تلعفر کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی افواج نے داعش سے آخری عراقی شہر تلعفر کا کنٹرول بھی چھڑا لیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے تلعفر کے تمام محلوں کو داعش کے ناپاک جود سے پاک کردیا ہے ۔ عراقی فوج کے نویں بریگیڈ کی 29 اور 11 بٹالینز اور رضاکار فورس نے العسکری ، الصناعہ الشمالیہ اور المعارض محلوں اور الرحمۃ دیہات کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔عراقی فوج کے کمانڈر یاراللہ کا کہنا ہے کہ تلعفر کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا گيا ہے۔
عراقی فورسز نے ایک ہفتے کے آپریشن کے بعد تلعفر کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
News ID 1874853
آپ کا تبصرہ