25 اگست، 2017، 12:31 PM

نواز شریف خاندان کے پاس تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے آخری موقع

نواز شریف خاندان کے پاس تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے آخری موقع

پاکستان کےقومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو نواز شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنس دائر کرنے سے قبل تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے انہیں ایک آخری موقع دے سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےقومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ  8 ستمبر کو شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنس دائر کرنے سے قبل تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے انہیں ایک آخری موقع دے سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک سینئر نیب افسر کا کہنا کہ ’نیب سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، صاحبزادی مریم صفدر اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے آخری اور تیسرا نوٹس جاری کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ریفرنس ممکنہ طور پر سابق وزیراعظم، ان کے بچوں اور داماد جبکہ ایک ریفرنس ان کے سمدھی اسحٰق ڈار کے خلاف دائر کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیب کی جانب سے تیسرے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے کی صورت میں شریف خاندان کے ارکان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے بھی بیورو میں جمعرات کے روز تبادلہ خیال ہوا، تاہم اس حوالے سے فیصلے کا استحقاق صرف نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کے پاس ہے۔نیب کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ بیورو نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کے نگرانی جج کے پاس شریف خاندان سے متعلق معطل کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی تیار کی۔بیورو کے ایک اور افسر کا کہنا تھا کہ نیب مذکورہ رپورٹ کو سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے بعد شریف خاندان کی جانب سے تعاون نہ کرنے سے متعلق ان کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت عظمیٰ کی ہدایات کا انتظار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر ان کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے حوالے سے نیب عدالت عظمیٰ کی رائے معلوم کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے شریف خاندان کی جانب سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے اور اس حوالے سے مزید کارروائی کیلئے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ میں رہنمائی کرنے کی استدعا کی ہے۔ ادھر شریف خاندان نے نیب میں پیش نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، شریف خاندان کے وکیل امجد پرویز نے نیب کو لکھی جانے والی تحریر میں بتایا تھا کہ ان کی تحقیقات نظروں کا دھوکہ  ہیں۔

News ID 1874800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha