مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج بارہویں کابینہ کے پیش کردہ وزراء کےلئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔گذشتہ چار دنوں میں پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بارہویں کابینہ کے 17 وزراء کی صلاحیتوں کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کابینہ کے حامی اور مخالف نمائندوں نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ اطلاعات کے مطابق 18 وزارتخانوں میں سے صدر نے 17 وزارتخانوں کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی تھی اعلی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے وزير کو بعد میں معرفی کیا جائے گا۔ صدرحسن روحانی آج پارلیمنٹ سے خطاب میں اپنے پیش کردہ وزراء کا ایک بار پھر دفاع کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج بارہویں کابینہ کے وزراء کےلئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
News ID 1874689
آپ کا تبصرہ