مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ الانبار میں 15 سالہ تین عراقی نوجوانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔قبائلی رہنما قطری العبیدی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ نو جوانوں نے داعش میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد داعش نے انھیں گرفتار کرکے ان کا سرکاٹ دیا ہے۔ العبیدی نے کہا کہ داعش نے عراقی نو جوانوں کو الرمادی سے 350 کلو میٹر دور کے فاصلے پر ذبح کیا ہے۔
عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ الانبار میں 15 سالہ تین عراقی نوجوانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔
News ID 1874627
آپ کا تبصرہ