مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے مقامی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی سفاک دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ کے مخۃلف علاقوں میں اپنے 40 دہشت گرد ساتھیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں اس سے قبل شام میں داعش دہشت گردوں نے اپنے 100 ساتھیوں کو قتل کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے الرمادی میں اتامیم علاقہ میں 4 دہشت گردوں کے سرکاٹ دیئے جبکہ الانبار صوبہ کے مغرب میں ہیت شہر میں 36 سلفی وہابی دہشت گردوں کے سرقلم کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق سلفی وہابی داعش دہشت گرد ایک سفاک گروہ ہے جو اپنے حامیوں کو بھی بربریت کا نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرتا۔
آپ کا تبصرہ