14 اگست، 2017، 1:43 PM

حیدر العبادی نے بحرینی وزير خارجہ کی درخواست کو رد کردیا

حیدر العبادی نے بحرینی وزير خارجہ کی درخواست کو رد کردیا

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں بحرین کے وزير خارجہ کی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق ، قطر کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں بحرین کے وزير خارجہ کی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق ، قطر کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق  عرب ممالک میں جاری بحران میں غیر جانبدار رہے گا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے کل عراقی وزير اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

News ID 1874561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha