6 اگست، 2017، 9:28 PM

بہار کے وزیر اعلیٰ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد

بہار کے وزیر اعلیٰ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد

دہلی ہائی کورٹ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔یہ جرمانہ کتاب کی اشاعت میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر لگایا گیا ۔ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے اپنا نام فریقین سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔

نتیش کمار پر سیاستداں انل کمار سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ پٹنہ میں واقع ایشین ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اپنے رکن سیکریٹری شیبال گپتا کے ذریعے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی منظوری سے شائع کتاب’ اسپیشل کٹیگری اسٹیٹس اے کیس فار بہار‘ ان کے تحقیقی کام کا چرایا ہوا ورژن ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دہلی ہائیکورٹ کوبتایا تھا کہ اس سلسلے میں ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا اور انہیں نا جائز طور پر اس مسئلے میں فریق بنایا گیا ہے لیکن ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 ہزارروپے کا جرمانہ کردیا۔

News ID 1874392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha