16 مارچ، 2015، 1:19 PM

عمران خان

پاکستانی عدالت نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

پاکستانی عدالت نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

مہر نیوز/16 مارچ/ 2015 ء : پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کی جانب سے دائرہرجانے کے دعوے کا جواب جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کی جانب سے دائرہرجانے کے دعوے کا جواب جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس شفیع صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی، گزشتہ سماعت پر عمران خان کو عدم پیشی پر جواب داخل کرنے کے حق سے محروم کردیا تھا تاہم عدالت نے عمران خان کے وکیل کے پیش ہونے پر اپنا پچھلا حکم واپس لے لیا، عدالت عالیہ نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرتحریری جواب جمع کرائیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الطاف حسین کو زہرہ شاہد کے قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرانے پر عمران خان کے خلاف 5ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

News ID 1851844

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha