مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کچھ دیر بعد ایران کے بارہویں صدر کے طور پرحلف اٹھائیں گے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے دنیا کے 85 ممالک سے اعلی وفود تہران پہنچ گئے ہیں ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ بھی تہران پہنچ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر بروز سنیچر منعقد ہوگی جسمیں 85 ممالک کی 131 شخصیات شرکت کریں گی ۔ کئي ممالک کے مہمان ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جن میں عراق، افغانستان اور شمالی کوریا کے صدور بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں 8 صدور ، 19 اسپیکر ، 9 نائب صدور اور وزراء اعظم ، 7 ڈپٹی اسپیکر ، 11 وزراء خارجہ اور 35 خصوصی ایلچی شرکت کررہے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایرانی پارلیمنٹ میں کچھ دیر بعد منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی تقریب میں عالمی رہنماؤں کی بھر پور شرکت سے یہ ثابت ہوگيا ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی امریکی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ