5 اگست، 2017، 11:34 AM

ہلمند ميں 40 طالبان اورکم سے کم 5 فوجی اہلکار ہلاک

ہلمند ميں 40 طالبان اورکم سے کم 5 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ميں طالبان کے حملے ميں کم سے کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 40 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ميں طالبان کے حملے ميں کم سے کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 40 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ايک خود کش بمبار نے منی ايکسچينج مارکيٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا ليا، جس کے بعد طالبان دہشت گردوں اور سکيورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق 12گھنٹے تک جاری رہنے والی طالبان جھڑپوں میں 40طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 2ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ  ہلمند کی صوبائی کونسل کی ايک رکن رضيہ بلوچ کے بقول جمعہ کی صبح ضلع گريشک ميں ہونے والی اس کارروائی ميں تین سکيورٹی گارڈ اور دو ديگر افراد ہلاک ہوگئے۔اس لڑائی میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

News ID 1874347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha