4 اگست، 2017، 8:31 PM

چین کی روس، ایران اور شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین کی روس، ایران اور شمالی کوریا پر امریکی  پابندیوں کی مخالفت

چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ،امریکہ کی طرف سے روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کے خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ،امریکہ کی طرف سے روس، ایران اور شمالی کوریا پرپابندیوں کے خلاف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بین الاقوامی معاملات کو ایکدوسرے کے احترام اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے روس ، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف امریکی کانگریس کی طرف سے عائد پابندیوں کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ جس کے بعد امریکہ اور روس کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News ID 1874339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha