مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریبا 58 واقعات میں 12افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریباً 58 واقعات پیش آئے جن میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔ واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کیلیے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔
امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریبا 58 واقعات میں 12افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1874216
آپ کا تبصرہ