21 جولائی، 2017، 12:45 AM

دنیا میں 94 فیصد دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث

دنیا میں 94 فیصد دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ 1998 سے لیکر اب تک دنیا میں 94 فیصد رونما ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پی بی ایس ٹی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ 1998 سے لیکر اب تک دنیا میں 94 فیصد رونما ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی سعودی عرب سے تھا تمام دہشت گرد وہابی ہیں اور سعودی عرب وہابیوں کا مرکز اور اصلی گڑھ ہے جو دہشت گردی کے فروغ کا بھی اصلی منبع ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2001 سے یا 1998 سے لیکر آج تک دنیا میں رونما ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں 94 فیصد وہابی ملوث ہیں اور سعودی عرب وہابیت کے فروغ کا اصلی مرکز ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پالیسی پر تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ کونسا ملک دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ امریکہ کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ کونسا ملک اس سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خرید رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی قرارداد کا معاملہ طے نہ ہوتا تو امریکی صدر کبھی سعودی عرب کا سفر نہ کرتے۔

News ID 1874013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha