20 جولائی، 2017، 12:16 AM

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پیرس سمجھوتے پر عملدرآمد کی اپیل

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پیرس سمجھوتے پر عملدرآمد کی اپیل

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹینیو گوٹیریس نے پیرس سمجھوتے پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے دور رس خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹینیو گوٹیریس نے پیرس سمجھوتے پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے دور رس خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انٹیونیو گوٹیریس نے یہ اپیل نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں غربت، آمدنی میں فرق اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک اجلاس کے موقع پر کہی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں آبادی میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی عدم دستیابی، پانی کی قلّت اور شہری آبادی میں بے تحاشا اضافے جیسے عوامل ایک دوسرے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ ان سب عوامل کا مرکزی محرک موسمیاتی تبدیلی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس سمجھوتے سے الگ کر لیا ہے۔ امریکی صدر بین الاقوامی معاہدوں کی کھل کر خلاف ورزی کررہے ہیں۔

News ID 1873986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha