مہر خبرساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں 2خواتین کی جانب سے ایک مصروف بازار میں کئے جانے والے خود کش حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت14افراد ہلاک جبکہ 40دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ افریقی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملے کی ذمہ دار ی قبول کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے شمال مشرقی حصے میں نائجیریا کی سرحد کے قریب وازا نامی شہر کے ایک مصروف بازار میں2خواتین خود کش بمباروں کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ کیمرون کے سکیورٹی حکام کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہش گرد تنظیم بوکوحرام نے قبول کی ہے۔
کیمرون میں 2 خواتین کی جانب سے ایک مصروف بازار میں کئے جانے والے خود کش حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت14افراد ہلاک جبکہ 40دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873844
آپ کا تبصرہ