2 جولائی، 2017، 11:53 AM

یمن میں ہیضہ کی وباء کے باعث 1500 سے زائد جاں بحق

یمن میں ہیضہ کی وباء کے باعث 1500 سے زائد جاں بحق

یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور اس کے مجرمانہ حملوں کے باعث غذائی اور طبی امداد میں قلت کے سبب یمن میں ہیضہ کی وباء پھیل گئی جس کے نتیجے میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور اس  کے مجرمانہ حملوں کے باعث غذائی اور طبی امداد میں قلت کے سبب یمن میں ہیضہ کی وباء پھیل گئی جس کے نتیجے میں گذشتہ  چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ لاکھوں افراد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہیضہ کی وباء کی باعث اب تک 1500 افراد جاں بحق جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ اعدادو شمار 27 اپریل سے 30 جون 2017ء تک ہیں جب کہ ملک میں ہیضے کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تاہم موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ادر یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1873585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha