مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے برطانوی پارلیمنٹ پر سائبر حملہ کرکے پارلیمنٹ ارکان کے پاس ورڈز چوری کرلیے ہیں جب کہ ان پاس ورڈز کو آن لائن فروخت بھی کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی سکیورٹی ٹیم سائبر حملے سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے جب کہ ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنے پارلیمنٹ کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔لبرل ڈیموکریٹ رکن اسمبلی کرس رینارڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ویسٹ منسٹر سائبر حملے کی زد میں ہے، پارلیمانی ای میلز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی ایوان نمائندگان کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی کی کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس اس سے نمٹنے کا نظام موجود ہے اور ہم ارکان اسمبلی اور دیگر اسٹاف کے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیکرزبرطانوی ارکان پارلیمنٹ کے چوری شدہ پاس ورڈز انٹرنیٹ پر فروخت کررہے ہیں۔
ہیکرز نے برطانوی پارلیمنٹ پر سائبر حملہ کرکے پارلیمنٹ ارکان کے پاس ورڈز چوری کرلیے ہیں جب کہ ان پاس ورڈز کو آن لائن فروخت بھی کیا جارہا ہے۔
News ID 1873427
آپ کا تبصرہ