23 جون، 2017، 12:51 AM

کینیڈا کے سنائپر نے داعش دہشت گرد کو نشانہ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

کینیڈا کے سنائپر نے داعش دہشت گرد کو نشانہ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

کینیڈا کے ایک سنائپر نے 3 ہزار 540 میٹر کے فاصلے سے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم داعش کے ایک دہشت گرد کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے ایک سنائپر نے 3 ہزار 540 میٹر کے فاصلے سے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم داعش کے ایک دہشت گرد کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز کینیڈا کی مسلح افواج نے اپنے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کی جوائنٹ ٹاسک فورس 2 کے ایک ممبر نے گزشتہ ماہ داعش کے ایک کارندے کو 3 ہزار 540 میٹر کے فاصلے سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
کینیڈا  کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اتحادیوں اور اپنی فورسز کے تحفظ کیلئے اس واقعے کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔داعش کے کارندے کو نشانہ بنانے والے فوجی کے پاس کینیڈین میک ملن ٹی اے سی 50 نامی رائفل تھی جس کے ذریعے اس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ دوری سے ہدف کو نشانہ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ برطانوی سنائپر کریگ ہیریسن کے پاس تھا جس نے افغان صوبے ہلمند میں ایک طالبان جنگجو کو 2 ہزار 475 میٹر کی دوری سے 2009 میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ اس نشانے کیلئے برطانوی فوجی نے 338 لوپا میگنم رائفل استعمال کی تھی۔

News ID 1873376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha