22 جون، 2017، 2:21 PM

افغانستان میں بینک پر خود کش کار حملے میں 29 افراد ہلاک

افغانستان میں بینک پر خود کش کار حملے میں 29 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں بینک کی ایک شاخ پر خود کش کار حملے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں بینک کی ایک شاخ پر خود کش کار حملے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق لشکر گاہ میں نیو کابل بینک کی مقامی شاخ کے باہر ایک کار میں خوفناک بم دھماکہ ہوا جس سے اب تک کم از کم 29 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں افغانی سویلین اداروں کے علاوہ مقامی پولیس اور افغان فوج کے اہلکار شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کار بینک کے قریب اچانک آ کر رکی تھی۔واضح رہے کہ عید کی چھٹیاں نزدیک ہونے اور عید بونس کے باعث بینک پر رقوم نکلوانے کےلیے بڑی تعداد میں مقامی پولیس، فوج اور سویلین اداروں کے ملازمین قطاریں لگائے ہوئے موجود تھے۔

News ID 1873366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha