22 جون، 2017، 12:36 PM

داعش کے ہاتھوں موصل کی مسجد کی شہادت پرعراقی صدر اور وزیر اعظم کی مذمت

داعش کے ہاتھوں موصل کی مسجد کی شہادت پرعراقی صدر اور وزیر اعظم کی مذمت

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل مین تاریخی مسجد النوری کو شہید کردیا داعش کے اس اقدام کی عراق کے صدر فواد معصوم اور وزیر اعظم حیدر العبادی نے سخت مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل مین تاریخی مسجد النوری کو شہید کردیا داعش کے اس اقدام کی  عراق کے صدر فواد معصوم  اور وزیر اعظم حیدر العبادی نے سخت مذمت کی ہے۔ عراقی صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد کی شہادت سے داعشیوں کے زوال مزید قریب پہنچ گیا ہے۔ عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے موصل شہر کے قدیم حصے میں واقع یہ تاریخی مسجد النوری کو داعش کے شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، یہ مسجد اپنے جھکے ہوئے مینار کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھی۔قرون وسطی دور سے تعلق رکھنے والی اس مسجد میں تین سال پہلے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے موصل پر قبضہ کرنے کے بعد، اس کے منبر پر کھڑے ہو کر اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر سے بیعت طلب کی تھی تاہم گزشتہ مہینوں کے یہ علاقے داعش کے قبضے سے نکل چکے ہیں اور موصل کے ایک بڑے حصے پر سرکاری فورسز کنڑول حاصل کر چکی ہیں۔

News ID 1873365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha