21 جون، 2017، 11:48 AM

سعودی عرب کے نئے ولیعہد کا ایران کے خلاف اعلان جنگ

سعودی عرب کے نئے ولیعہد کا ایران کے خلاف اعلان جنگ

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے بیٹے اور سعودیہ کے نئے ولیعہد نے اپنے پہلے بیان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کو رد کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودیہ کو دس ممالک کی ہمراہی اور تعاون کے باوجود تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے بیٹے اور سعودیہ کے نئے ولیعہد نے اپنے پہلے بیان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کو رد کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولیعہد بنادیا ہے جس کے بعد محمد بن سلمان سعودی عرب کا بادشاہ بننے کی اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے ہیں۔ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزير دفاع بھی ہیں اور اس نے یمن پر جنگ مسلط کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن یمن جنگ میں سعودیہ کو دس ممالک کی ہمراہی اور تعاون کے باوجود تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے بادشاہ نائب ولیعہد محمد بن نائف کو تمام عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

News ID 1873346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha