مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے اہم اسٹرٹیجک علاقے تورا بورا کو داعش دہشت گردوں سے واپس حاصل کر لیا ہے۔ ننگرہار کے گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تورا بورا کے علاقے کو مکمل طور پر داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے صوبہ ننگرہار میں اپنے حریف گروہ طالبان سے شدید لڑائی کے بعد تورا بورا کے علاقے پر 5 روز قبل قبضہ کر لیا تھا، سرنگوں اور غاروں پر مشتمل تورا بورا کا پہاڑی علاقہ کبھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا محفوظ ٹھکانہ رہا ہے۔
افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے اہم اسٹرٹیجک علاقے تورا بورا کو داعش دہشت گردوں سے واپس حاصل کر لیا ہے۔
News ID 1873318
آپ کا تبصرہ