مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان کونسل اور گارڈین کونسل نے اپنے الگ الگ بیانات میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملوں کو شجاعانہ اقدام قراردیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔
خبرگان کونسل اور گارڈین کونسل کے بیانات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تہران میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کےدہشت گردانہ حملوں کا ٹھوس اور سنجیدگی کے ساتھ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ ایرانی فورسز ملک اور قوم کی حفاظت اور سلامتی کے سلسلے میں کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔
خبرگان کونسل اور گارڈین کونسل نے اپنے بیانات میں ایرانی مسلح افواج کی طرف سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ نے شام کے صوبہ دیر الزور میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کمانڈ سینٹر پر 6 میزائلوں سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تہران میں پارلیمنٹ کے آفس سیکشن اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
آپ کا تبصرہ